شوبز انڈسٹری کی پسندیدہ جوڑی فواد اور ماہرہ کا نیا فوٹو شوٹ، ویڈیو وائرل

تازہ ترین

تازہ ترین

شوبز انڈسٹری کی پسندیدہ جوڑی فواد اور ماہرہ کا نیا فوٹو شوٹ، ویڈیو وائرل
شوبز انڈسٹری کی پسندیدہ جوڑی فواد اور ماہرہ کا نیا فوٹو شوٹ، ویڈیو وائرل

پاکستانی ڈرامہ اور فلم انڈسٹری کی پسندیدہ آن اسکرین جوڑی اداکار فواد خان اور اداکارہ ماہرہ خان کے نئے فوٹو شوٹ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

میک اَپ آرٹسٹ بابر ظہیر نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر فواد خان اور ماہرہ خان کے آؤٹ ڈور فوٹو شوٹ کی ویڈیو شیئر کی جو سوشل میڈیا کے مختلف پیجز پر صارفین کی جانب سے خوب وائرل کی جارہی ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by DIVA Magazine Pakistan (@divamagazinepakistan)

اس ویڈیو میں دونوں اداکاروں کو کچھ سیلفیاں لیتے اور صحرا میں اپنا نیا فوٹو شوٹ کرواتے ہوئے دیکھا جاساکتا ہے، جبکہ اس وائرل ویڈیو کے بیک گراؤنڈ میں فواد اور ماہرہ کے مشہور ڈارمہ سیریل ’ہمسفر‘ کا او ایس ٹی سنا جاسکتا ہے۔

مداحوں کی جانب سے اس ویڈیو کو بہت پسند کیا جارہا ہے اور اپنی پسندیدہ جوڑی کو دوبارہ ایک ساتھ دیکھ کر خوشی کا اظہار بھی کیا جارہا ہے۔

کچھ مداحوں نے یہ تبصرہ بھی کیا کہ وہ ان دونوں کو صرف فوٹو شوٹ میں نہیں بلکہ ڈراموں میں دوبارہ ایک ساتھ دیکھنا چاہتے ہیں، جبکہ کچھ مداحوں نے کہا کہ وہ ان کی آنے والی فلم کا بے چینی سے انتظار کر رہے ہیں۔

Related Posts