ایشیا کپ سپر 4 مرحلہ: بھارت نے سری لنکا کو جیت کیلئے 174 رنز کا ہدف دیدیا

تازہ ترین

تازہ ترین

ایشیا کپ سپر 4 مرحلہ: بھارت نے جیت کیلئے سری لنکا کو 174 رنز کا ہدف دیدیا
ایشیا کپ سپر 4 مرحلہ: بھارت نے جیت کیلئے سری لنکا کو 174 رنز کا ہدف دیدیا

دبئی میں جاری ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے سپر فور مرحلے میں بھارت نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے سری لنکا کو جیت کیلئے 174 رنز کا ہدف دے دیا۔

سری لنکا کے کپتان داسن شانکا نے دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں ٹاس جیت کر بھارت کو بیٹنگ کی دعوت دے دی۔

بھارت نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں پر 173رنز بنائے، بھارتی کپتان روہت شرما 72 رنز بناکر نمایاں رہے۔

مزید پڑھیں:رضوان افغانستان کیخلاف میچ میں دستیاب ہوں گے یا نہیں؟ فیصلہ ہوگیا

اس کے علاوہ سوریا کمار یادیو 34، یاردک پانڈیا اور رشبھ پنٹ نے 17،17 رنز بنائے، ویرات کوہلی صفر پر آؤٹ ہوئے۔

Related Posts