یو اے ای کا سیلاب زدگان کیلئے ایک کروڑ ڈالر کی امداد کا اعلان

تازہ ترین

تازہ ترین

یو اے ای کا سیلاب زدگان کیلئے ایک کروڑ ڈالر کی امداد کا اعلان
یو اے ای کا سیلاب زدگان کیلئے ایک کروڑ ڈالر کی امداد کا اعلان

اسلام آباد:یو اے ای کے ثقافت، نوجوانوں اور سماجی ترقی کے وزیر شیخ نہیان بن مبارک النہیان کی جانب سے پاکستان کے سیلاب سے متاثرہ لوگوں کیلئے ایک کروڑ ڈالر کی امداد کا اعلان کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ یہ انفرادی سطح پر سیلاب متاثرین کیلئے حاصل ہونے والی سب سے بڑی امداد ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے اس فراخدلانہ امداد پر اپنے تہنیتی پیغام میں کہا کہ یہ یو اے ای حکام کا پاکستانی عوام سے بے لوث پیار اور انسانی ہمدردی کا ثبوت ہے۔

مزید پڑھیں:یو اے ای سے طیارہ سیلاب زدگان کیلئے امداد لے کر پاکستان پہنچ گیا

وزیر اعظم نے کہا کہ متحد ہ عرب امارات کا پاکستانی عوام سے پیار ان کے باہمی تعلقات کی تاریخ کا سنہری باب ہے۔حکومت اور پاکستان کے عوام اس قربانی کو کبھی فراموش نہیں کریں گے۔

Related Posts