ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم 96 سال کی عمر میں انتقال کرگئیں

تازہ ترین

تازہ ترین

ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم 96 سال کی عمر میں انتقال کرگئیں
ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم 96 سال کی عمر میں انتقال کرگئیں

لندن: ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم 96 سال کی عمر میں فانی دنیا کوخیر باد کہہ گئیں۔

برطانوی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ شاہی محل بکنگھم پیلس نے ملکہ برطانیہ کے انتقال کا اعلان کردیا ہے۔

برطانوی حکومت کی جانب سے ملکہ برطانیہ دوم کے انتقال پر دس روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔

اس سے قبل برطانوی شاہی محل بکنگھم پیلس سے جاری ایک بیان میں کہا گیا تھا کہ ڈاکٹروں کو ملکہ الزبتھ کی طبیعت سے متعلق تشویش ہے اور انہیں ڈاکٹروں کی نگرانی میں رہنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریوں پر ملکہ برطانیہ بھی افسردہ

پرنس چارلس اور کمیلا پارکر بھی ملکہ برطانیہ کی عیادت کے لیے پہنچ گئے تھے، ان کے علاوہ ڈیوک اور ڈچز آف کیمرج پرنس ولیم اور کیٹ مڈلٹن بھی ملکہ کی عیادت کے لیے بالمورال شاہی محل میں موجود تھے۔

Related Posts