20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 300 روپے کا اضافہ ہوگیا

تازہ ترین

تازہ ترین

20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 300 روپے کا اضافہ ہوگیا
20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 300 روپے کا اضافہ ہوگیا

کوئٹہ: 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 300 روپے کا اضافہ کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق مارکیٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 2300 سے بڑھ کر 2600 روپے ہوگئی ہے۔

محکمۂ خوراک بلوچستان نے بتایا کہ آٹے کے بحران پر قابو پانے کے لیے کوششیں جاری ہیں، پاسکو سے گندم کی خریداری کا معاہدہ کیا جا چکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

انٹربینک میں ڈالر مزید 4 روپے 8 پیسے مہنگا ہوگیا

محکمہ خوراک کا کہنا تھا کہ سڑکیں بحال ہوتے ہی گندم کی فراہمی شروع ہوجائے گی۔ آٹے کی قیمتوں میں کمی لانے کیلئے فیئر پرائس شاپس اور سیل پوائنٹ قائم کیے جائیں گے۔

دوسری جانب وفاقی حکومت نے پاکستان میں افغانستان سے درآمد کیے جانے والے خشک میوہ جات اور پھلوں پر کسٹم ڈیوٹی میں اضافہ کردیا جس سے مہنگائی کا نیا طوفان آنے کا خدشہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق حکومت نے افغانستان سے درآمد ہونے والے پھلوں اور میوہ جات پر اضافہ کیے گئے ٹیکسز اور ڈیوٹی کا نفاذ 21 فروری 2023 تک کردیا ہے۔ ایک ٹن سیب کی افغانستان سے درآمد پر 59 ہزار روپے بڑھا دئیے گئے۔

Related Posts