آسٹریلوی کپتان ایرون فنچ نے ون ڈے کرکٹ کو خیرباد کہہ دیا

تازہ ترین

تازہ ترین

آسٹریلوی کپتان ایرون فنچ نے ون ڈے کرکٹ کو خیرباد کہہ دیا
آسٹریلوی کپتان ایرون فنچ نے ون ڈے کرکٹ کو خیرباد کہہ دیا

سڈنی: آسٹریلوی ٹیم کے کپتان ایرون فنچ نے ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق آسٹریلوی کپتان نے ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا ہے، تاہم وہ بدستور ٹی20 میچز کھیلتے رہیں گے۔

واضح رہے کہ ایرون فنچ آسٹریلیا کی نمائندگی کرتے ہوئے 145 ون ڈے میچز کھیلنے کا اعزاز رکھتے ہیں جبکہ نیوزی لینڈ کیخلاف اتوار کو وہ اپنا آخری میچ کھیلیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:

’بالن ڈور‘ ایوارڈ کیلئے پسندیدہ کھلاڑی کریم بنزیما کو کس کھلاڑی سے خطرہ ہے؟

آسٹریلوی کپتان نے اگلے سال ورلڈکپ کھیلنے کا پلان بنایا تھا، تاہم اپنی خراب پرفارمنس کی وجہ سے انہیں ریٹائرمنٹ کا اعلان کرنا پڑا ہے۔ کرکٹر آخری 7 میچز میں محض 26 رنز اسکور کرنے میں کامیاب ہوسکے تھے۔

اس موقع ایرن فنچ کا کہنا تھا کہ وہ نئے کپتان کو ورلڈکپ کے لیے ٹیم تیار کرنے کا پورا موقع دینا چاہتے ہیں۔

Related Posts