ایشیا کپ کا آخری میچ، پاکستان سری لنکا کے خلاف فائنل آج کھیلے گا

تازہ ترین

تازہ ترین

ایشیا کپ کا آخری میچ، پاکستان سری لنکا کے خلاف فائنل آج کھیلے گا
ایشیا کپ کا آخری میچ، پاکستان سری لنکا کے خلاف فائنل آج کھیلے گا

دبئی: پاکستان اور سری لنکا کے مابین ایشیا کپ 2022 کا فائنل ٹی 20 میچ آج ہوگا جس کے بعد ٹورنامنٹ کی فاتح ٹیم کو ٹرافی سے نوازا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور سری لنکا کے مابین فیصلہ کن مقابلہ آج دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں ہوگا جسے پاکستانی وقت کے مطابق مختلف سپورٹس چینلز شام 7 بجے سے براہِ راست نشر کرنا شروع کردیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:

سری لنکا کے خلاف فائنل میں اچھی ٹف کرکٹ ہو گی، بابر اعظم

آج سے 2 روز قبل سری لنکا کی ٹیم سپر فور مرحلے کے آخری میچ میں پاکستان کو 5 وکٹس سے شکست دینے میں کامیاب ہوگئی تاہم اس سے قبل پاکستان نے بھارت اور افغانستان کو ہرا کر فائنل میچ تک رسائی حاصل کر لی تھی۔

قومی کرکٹ ٹیم کے بیٹرز زیادہ دیر تک سری لنکن بولرز کا سامنا نہ کرسکے اور ایک کے بعد ایک کرکے پویلین لوٹتے رہے۔ کپتان بابر اعظم بھی 30 سے زائد رنز نہ بنا سکے تاہم بولرز نے میچ کو دلچسپ بنانے کی بھرپور کوشش کی۔

سری لنکا کی ٹیم افغانستان سے ایک بار شکست کھانے کے بعد مسلسل میچ جیت رہی ہے جس سے پاکستان کیلئے فائنل میچ جیتنا اور بھی مشکل ہوگیا تاہم کپتان بابر اعظم نے ایشیا کپ کو اپنا ہدف قرار دیتے ہوئے فائنل جیتنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

Related Posts