مریم نواز کی پاسپورٹ کے حصول کیلئے درخواست سماعت کیلئے مقرر

تازہ ترین

تازہ ترین

مریم نواز کی پاسپورٹ کے حصول کیلئے درخواست سماعت کیلئے مقرر
مریم نواز کی پاسپورٹ کے حصول کیلئے درخواست سماعت کیلئے مقرر

لاہور:پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کی پاسپورٹ کے حصول کیلئے درخواست سماعت کیلئے مقرر کردی گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز کی درخواست کی سماعت کے لئے لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی فل بنچ تشکیل دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:خاتون جج کو دھمکانے کا کیس، عمران خان کی ضمانت میں 20ستمبر تک توسیع

سماعت کیلئے بنچ میں جسٹس علی باقر نجفی اور جسٹس طارق سلیم شیخ شامل ہیں جبکہ فل بنچ 14ستمبر کو مریم نواز کی درخواست پر سماعت کرے گا۔

Related Posts