ایشیا کپ میں پاکستان کو شکست، وسیم اکرم کی سری لنکن ٹیم کی تعریف

تازہ ترین

تازہ ترین

ایشیا کپ میں پاکستان کو شکست، وسیم اکرم کی سری لنکن ٹیم کی تعریف
ایشیا کپ میں پاکستان کو شکست، وسیم اکرم کی سری لنکن ٹیم کی تعریف

دبئی: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم ایشیا کپ میں سری لنکن ٹیم کی بہترین کارکردگی پر داد دیئے بغیر نہ رسکے۔

دبئی میں گزشتہ روز کھیلے گئے ایشیا کپ کے فائنل میں پاکستان کو سری لنکا نے 23 رنز سے شکست دیکر چھٹی بار ٹائٹل جیت لیا تھا۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کی شکست پر جہاں بابر اعظم کی ٹیم سلیکشن پر سوالات اُٹھ گئے ہیں وہیں سابق کرکٹرز کی جانب سے بھی بار بار ناکام کھلاڑیوں کو مواقع دینے پر بابر اعظم اور ٹیم مینجمنٹ کو آڑے ہاتھوں لے لیا گیا۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کی جانب سے بھی ایشیا کپ کے فائنل میں زبردست کھیل پیش کرنے پر سری لنکن ٹیم کی تعریف کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:ایشیا کپ میں پاکستان کی شکست، شعیب ملک کا ردِ عمل سامنے آگیا

سوشل میڈیا پر جاری بیان میں وسیم اکرم نے کہا کہ صرف جیت ہی ہر چیز نہیں ہوتی بلکہ یہ صرف ایک چیز ہوتی ہے، یہ مستقل مزاجی ہی اس سری لنکن ٹیم کی زبردست چیز ہے جس پر وہ مبارکباد کے مستحق ہیں، آخر میں اچھی ٹیم ہی جیتتی ہے۔

Related Posts