سندھ میں حکومت اور انتظامیہ نام کی کوئی چیز نظر نہیں آئی، سعد رضوی

تازہ ترین

تازہ ترین

سندھ میں حکومت اور انتظامیہ نام کی کوئی چیز نظر نہیں آئی، سعد رضوی
سندھ میں حکومت اور انتظامیہ نام کی کوئی چیز نظر نہیں آئی، سعد رضوی

دادو: تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے سربراہ سعد رضوی نے کہا ہے کہ سندھ میں حکومت اور انتظامیہ نام کی کوئی چیز نظر نہیں آئی۔

تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ سعد رضوی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سندھ کے دورے کے دوران اندازہ ہوا کہ سندھ تقریباً ڈوبا ہوا ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ فضائی دورے کرنے کا وقت نہیں، قوم کیساتھ کھڑے ہونیکا وقت ہے۔ سندھ میں حکومت اور انتظامیہ نام کی کوئی چیز نظر نہیں آئی۔

سعد رضوی کا مزید کہنا تھا کہ متاثرین کو خیموں، خوراک اور مچھر دانیوں کی ضرورت ہے۔کھلے آسمان تلے متاثرین بے یارو مددگار ہیں۔

Related Posts