سابق فرسٹ کلاس کرکٹر، آئی سی سی کے امپائر اسد رؤوف انتقال کر گئے

تازہ ترین

تازہ ترین

سابق فرسٹ کلاس کرکٹر، آئی سی سی کے امپائر اسد رؤوف انتقال کر گئے
سابق فرسٹ کلاس کرکٹر، آئی سی سی کے امپائر اسد رؤوف انتقال کر گئے

سابق فرسٹ کلاس کرکٹر اور انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے امپائر اسد رؤوف دل کے عارضے کے باعث انتقال کر گئے ہیں۔ ان کی عمر 66 سال تھی۔

تفصیلات کے مطابق اسد روؤف کا انتقال گزشتہ شب مبینہ طور پر حرکتِ قلب بند ہوجانے کی وجہ سے ہوا۔ تاحال ان کی نمازِ جنازہ کے وقت کا اعلان نہیں کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:

انگلینڈ کرکٹ ٹیم 17سال بعد پاکستان پہنچے گی

اسد رؤوف کے بھائی طاہر کا کہنا ہے کہ سابق آئی سی سی امپائر گھر کی طرف جارہے تھے کہ اچانک سینے میں تکلیف ہوئی۔ اسد رؤوف کا شمار پاکستان کے مایہ ناز امپائرز میں کیا جاتا تھا۔

آئی سی سی کے ٹاپ امپائر کے طور پر اسد رؤوف نے 64 ٹیسٹ میچز، 139 ون ڈے اور 28 ٹی 20 انٹرنیشنلز میں امپائرنگ کے فرائض سرانجام دئیے اور 11 ویمن ٹی 20 میچز کی سپروائزنگ بھی کی۔

آج سے 5 سال قبل بھارتی کرکٹ بورڈ نے انٹرنیشنل امپائر اسد رؤوف پر 5 سال تک کیلئے پابندی عائد کردی تھی جس کا اطلاق صرف انہی میچز پر کیا گیا جن کا انعقاد بھارتی کرکٹ بورڈ کر رہا تھا۔

بھارتی کرکٹ بورڈ کا کہنا تھا کہ اسد رؤوف 2013 میں منعقدہ آئی پی ایل میں مبینہ طور پر فکسنگ میں ملوث رہے، جواب طلبی پر اسد رؤوف نے بھارتی بورڈ کو اپنا جواب ارسال بھی کیا تھا۔ 

Related Posts