انگلش کپتان کا پاکستان کیخلاف ٹی 20 سیریز سے باہر ہونے کا امکان

تازہ ترین

تازہ ترین

انگلش کپتان کا پاکستان کیخلاف ٹی 20 سیریز سے باہر ہونے کا امکان

لاہور: انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان جوز بٹلر کا پاکستان کیخلاف ٹی 20 سیریز کے تمام میچز سے باہر ہونے کا امکان پیدا ہوگیا ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق انگلینڈ کے کپتان جوز بٹلرانجری کا شکار ہیں جس کے باعث ممکن ہے کہ وہ پاکستان میں کھیلے جانے والی سیریز میں دستیاب نہ ہوں۔

ڈاکٹرز کی ہدایات کے مطابق انگلش کپتان جوز بٹلر ری ہیب کر رہے ہیں، ورلڈ کپ سے قبل مکمل فٹ ہونے کے لیے جوز بٹلر مکمل سیریز میں آرام کرسکتے ہیں۔

مزید پڑھیں:گھٹنے کی انجری، فخر زمان کا علاج لندن میں کرانے کا فیصلہ

انگلش بورڈ کی جانب سے بھی سیریز کے ابتدائی میچز میں بٹلر کی عدم شرکت کی تصدیق کی جاچکی ہے، جبکہ 7 ٹی ٹوئنٹی میچوں پر مشتمل سیریز 20 ستمبر سے کراچی میں شروع ہو گی۔

Related Posts