گوجرانوالہ سے تعلق رکھنے والے سعد راجپوت نے پاکستان کے لیے گولڈ میڈل جیت لیا

تازہ ترین

تازہ ترین

گوجرانوالہ سے تعلق رکھنے والے سعد راجپوت نے پاکستان کے لیے گولڈ میڈل جیت لیا
گوجرانوالہ سے تعلق رکھنے والے سعد راجپوت نے پاکستان کے لیے گولڈ میڈل جیت لیا

رومانیہ میں ہونے والے ساتویں کلچر فیسٹیول میں ماس ریسلنگ کے فائنل میں سعد راجپوت نے پاکستان کے لئے گولڈ میڈل جیت لیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کے شہر گوجرانوالہ کے علاقے ایمن آباد کے رہائشی سعد راجپوت نے ماس ریسلنگ کے فائنل میچ میں اسپین کو 2-0 پوائنٹ سے شکست دیکر جیت حاصل کرلی ہے۔

گولڈ میڈل جیتنے والے سعد راجپوت کے گھر جشن کا سماں ہے جب کہ گاؤں والے پھول اور مٹھائیاں لے کر مبارک باد دینے اُن کے گھر پہنچ گئے ہیں۔گاؤں والے ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈال کر سعد راجپوت کی جیت پر خوشی کا اظہار کررہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

پاکستان کی ڈیجیٹل ایپ ’صحت کہانی‘ فوربز ایشیا کی 100 بہترین کمپنیوں میں شامل

اس موقع پر سعد راجپوت کے والد نے کہا کہ ہمارے لیے بڑے فخر کی بات ہے کہ بیٹے نے پاکستانی پرچم سربلند کردیا، پوری قوم کو مبارک ہو۔

Related Posts