اے این ایف کی کراچی میں کارروائی، آسٹریلیا کیلئے بُک کرائے گئے پارسل سے آئس برآمد

تازہ ترین

تازہ ترین

اے این ایف کی کراچی میں کارروائی، آسٹریلیا کیلئے بُک کرائے گئے پارسل سے آئس برآمد
اے این ایف کی کراچی میں کارروائی، آسٹریلیا کیلئے بُک کرائے گئے پارسل سے آئس برآمد

کراچی: انسدادِ منشیات مہم کے سلسلے میں اے این ایف نے کراچی میں کارروائی کرتے ہوئے شاہراہ فیصل پر واقع نجی کوریئر آفس میں آسٹریلیا کے لئے بُک کئے گئے پارسل سے آئس برآمد کرلی۔

تفصیلات کے مطابق اے این ایف نے شاہراہ فیصل پر واقع نجی کوریئر آفس میں کارروائی کرتے ہوئے آسٹریلیا کیلئے بُک کرائے گئے پارسل سے آئس برآمد کرلی۔

پارسل کا مجموعی وزن 49 کلو گرام ہے جبکہ برآمد شدہ آئس کے وزن کا تعین کیا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

کراچی میں ڈاکو پولیس افسر سے 8 لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہوگئے

ابتدائی تحقیقات کے مطابق آئس خواتین اور بچوں کے کپڑوں میں جذب کی گئی تھی۔

اے این ایف حکام کا کہنا ہے کہ پارسل چمن کے رہائشی کی جانب سے بک کروایا گیا تھا۔ تاہم ملزم کیخلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

Related Posts