ممبئی: بالی وڈ کی مشہور و معروف اداکارہ جیکولین فرنینڈس بڑی مشکل سے بال بال بچ گئیں، اداکارہ کو منی لانڈرنگ کیس میں عبوری ضمانت مل گئی۔
بھارتی میڈیاکا اس حوالے سے کہنا ہے کہ معروف اداکارہ پر اپنے دوست چندرشیکھرسے مہنگے تحائف وصول کرنے کے الزامات ہیں جبکہ چندرشیکھر پرکروڑوں روپے بھتے وصول کرنے کے لیے الزامات ہیں۔
اداکارہ جیکولین فرنینڈس چندر شیکھر سے منسوب کروڑوں روپے کے منی لانڈرنگ کیس میں ملزم نامزد ہیں۔
مزید پڑھیں:آئمہ بیگ نے انسٹاگرام پر کس بات کی حیرانی کا اظہار کیا؟
چندر شیکھر پر الزام عائد کہ انہوں نے ادیتی سنگھ اور شویندر سنگھ سے 215 کروڑ بھارتی روپے بھتے کی شکل میں وصول کیے، اس وقت جیل میں ہیں،اسی سلسلے میں ملزمان کے خلاف تحقیقات کا دائرہ وسیع کردیا گیا ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








