مہنگائی کا نیا طوفان، روٹی، دودھ اور آٹے سمیت دیگر اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ

تازہ ترین

تازہ ترین

مہنگائی
(فوٹو: آن لائن)

کراچی: سندھ سمیت ملک بھر میں مہنگائی کا نیا طوفان آگیا، روٹی، دودھ اور آٹے سمیت دیگر اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سندھ کی صوبائی حکومت کی جانب سے آٹا 65 روپے فی کلو فروخت کیے جانے کے اعلان کے باوجود آٹے کی قیمت 110 سے 120 روپے فی کلو تک جا پہنچی۔ سبزی، پھل اور دودھ بھی من مانی قیمتوں پر فروخت کیا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

پانی کی عدم نکاسی سے گندم کی بوائی میں تاخیر، ذمہ دار محکمہ آبپاشی قرار

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے دودھ کی فی کلو قیمت 120 روپے مقرر کیے جانے کے باوجود دودھ 160 سے 180 روپے فی کلو فروخت ہونے لگا۔ جبکہ روٹی کی قیمت 15 سے 30 روپے تک جا پہنچی۔ کراچی سمیت دیگر شہروں میں قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

شہرِ قائد میں مرغی کے گوشت کی قیمت 400 سے 500 روپے فی کلو تک جا پہنچی۔ ٹماٹر، پیاز اور آلو سمیت سبزیوں کی قیمتوں میں بھی ہوشربا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ کراچی اور حیدر آباد سمیت سندھ کے شہروں میں ضلعی انتظامیہ منافع خوروں کو لگام دینے میں ناکام ہے۔

عوام کا کہنا ہے کہ سندھ میں سیلاب سمیت دیگر وجوہات کے باعث فصلوں کو نقصان پہنچا، اس وجہ سے قیمتوں میں اضافہ ہوا تاہم صوبائی حکومت اور ضلعی انتظامیہ اگر ناجائز ذخیرہ اندوزی اور منافع خوری روکنے کی کوشش کرے تو قیمتیں کنٹرول کی جا سکتی ہیں۔

Related Posts