ایل پی جی کی قیمیت میں دس روپے فی کلو کمی

تازہ ترین

تازہ ترین

حکومت نے اکتوبر کیلئے مائع پیٹرولیم گیس (ایل پی جی) کی قیمتوں میں کمی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق اکتوبر کیلئے ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں10روپے 34 پیسے کمی کردی گئی ہے۔

جاری نوٹیفکیشن کے مطابق اکتوبر کیلئے ایل پی جی کی فی کلو قیمت201روپے مقرر کردی گئی ہے۔

حکام کے مطابق آئندہ ماہ کیلئے 11.8کلو گرام گھریلو سلنڈر کی قیمت 2374روپے 25 پیسے مقرر کردی گئی جو ستمبر میں 2496 روپے تھی۔

Related Posts