پارٹی قیادت تیاری کرلے، جلد کال دینے والا ہوں، عمران خان

تازہ ترین

تازہ ترین

پارٹی قیادت تیاری کرلے، جلد کال دینے والا ہوں، عمران خان
پارٹی قیادت تیاری کرلے، جلد کال دینے والا ہوں، عمران خان

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ پارٹی قیادت تیاری کرلے، میں جلد کال دینے والا ہوں۔

عمران خان کی زیر صدارت پارٹی کی سینئر قیادت کا اجلاس ہوا جس میں عمران خان نے بڑے فیصلے سے سینئر قیادت کو آگاہ کردیا۔ اجلاس میں ملکی تازہ ترین سیاسی صورتحال پر غور اور آئینی قانونی معاملات کا جائزہ لیا گیا۔

پارٹی کی سینئر قیادت نے عمران خان کی کال دینے کے معاملے پر اتفاق کیا۔ چیئرمین تحریک انصاف کی جانب سے اسلام آباد کی جانب فیصلہ کن لانگ مارچ کے اعلان کا مرحلہ آن پہنچا ہے، اجلاس میں ایک ہفتے کے دوران لانگ مارچ کی حتمی تاریخ کے اعلان پر اتفاق ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

وزیر اعظم ہاؤس سے میبنہ دھمکی آمیز سائفر کا ریکارڈ غائب ہونے کا انکشاف

ذرائع کا کہنا ہے کہ متوقع طور پر اکتوبر کے تیسرے ہفتے کیلئے لانگ مارچ کی کال کا اعلان کیا جاسکتا ہے، چیئرمین تحریک انصاف کی جانب سے قائدین کو حتمی تیاریوں کی ہدایات کردی گئی ہے۔

عمران خان کا اجلاس کے دوران کہنا تھا کہ قوم اسحاق ڈار کی واپسی اور مریم کے فیصلے پر افسردہ ہے، قوم اب تیار ہے، پارٹی قیادت تیاری کر لے، میں جلد کال دینے والا ہوں۔ اجلاس میں قائدین نے اسحاق ڈار کی وطن واپسی اور مریم نواز کی بریت پر شدید ردِعمل کا اظہار کیا۔

اجلاس میں شاہ محمود قریشی، اسدعمر، فواد چودھری، پرویز خٹک، محمود خان، ڈاکٹر شیریں مزاری، عامر کیانی، حماد اظہر، علی زیدی، عمران اسماعیل، مراد سعید، ڈاکٹر شہباز گل اور شاہ فرمان نے شرکت کی۔

Related Posts