اسلام آباد: پاکستان میں ڈیجٹل کرنسی کی جانب اہم پیشرفت ہوئی ہے۔ وزرات انفارمیشن ٹیکنالوجی نے ملک میں بلاک چین پالیسی کیلئے ماہرین پر مشتمل کمیٹی بنادی۔
سرکاری اعلامیے کے مطابق آئی ٹی انڈسٹری، سافٹویئر ایکسپورٹ بورڈ اور سپیشل ٹیکنالوجی زونز اتھارٹی کے نمائندے کمیٹی میں شامل ہے۔
ذرائع وزارت آئی ٹی کا کہنا ہے کہ کرپٹو کرنسی بلاک چین کا ایک چھوٹا سا حصہ ہے۔ کرپٹو کرنسی کے مستقبل سے متعلق وزارت قانون اور اسٹیٹ بینک فیصلہ کریں گے۔
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کردی
وزارت آئی ٹی نے کہا کہ دنیا تیزی سے بلاک چین ٹیکنالوجی کی طرف آرہی ہے۔ بلاک چین ٹیکنالوجی کے استعمال سے کرپشن اور وقت کا ضیاع کم ہوسکتا ہے۔ مکینیکل، فوڈ انڈسٹری، ہیلتھ کیئر، پراپرٹی اور دیگر شعبوں میں اس ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جاسکتا ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








