لاہور: ملک میں ایک ہفتے کے دوران 20 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوا جبکہ 10 کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔
وفاقی ادارہ شماریات نے ہفتہ وار مہنگائی کے اعدادوشمار جاری کردیے جس کے مطابق ایک ہفتے میں مہنگائی میں مزید 0.95 فیصد اضافے کے بعد مجموعی شرح 30.62 فیصد ہوگئی۔
ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں 20 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، پیاز کی فی کلو قیمت میں 40 روپے 13 پیسے اضافہ ہوا، ٹماٹر کی فی کلو قیمت 41 روپے 11 پیسے بڑھی جبکہ 190 گرام چائے کی قیمت میں 8 روپے 35 پیسے اضافہ ہوا۔
وزارت آئی ٹی نے ملک میں بلاک چین پالیسی کیلئے ماہرین پر مشتمل کمیٹی بنادی
ایک ہفتے کے دوران دال چنا کی فی کلو قیمت میں 81 پیسے کا اضافہ ہوا، دال مونگ کی فی کلو قیمت میں 1 روپے کا اضافہ ہوا جبکہ زندہ مرغی ایک روپے 85 پیسے فی کلو مہنگی ہوئی۔
ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق حالیہ ہفتے کے دوران 10 اشیاء کی قیمتوں میں کمی جبکہ 21 میں استحکام رہا، ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 119 روپے 63 پیسے سستا ہوا۔
ادارہ شماریات کے مطابق ملک میں آٹے کے 20 کلو تھیلے کی قیمت 48 روپے 55 پیسے کم ہوئی، حالیہ ہفتے گھی کی فی کلو قیمت میں 64 پیسے کمی ریکارڈ کی گئی۔
مزید برآں دال مسور کی فی کلو قیمت میں 5 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی، چینی، کیلے، لہسن اور آلو کی قیمت میں بھی کمی آئی۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








