اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم عمران خان کے وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کے بعد ان کی تازہ تصویر سامنے آگئی۔ سینیٹر شبلی فراز نے پی ٹی آئی رہنماء کی تازہ تصویر شیئر کی۔
پی ٹی آئی چیئرمین کے وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کے بعد مختلف خبریں سامنے آرہی تھیں کہ اسلام آباد پولیس بنی گالہ پہنچ گئی ہے اور بنی گالہ جانے والے راستے کو سیل کردیا گیا ہے۔
Imran khan feeding dogs at this very moment while news rife that police intending to arrest him. pic.twitter.com/ONYnrCSHWv
— Senator Shibli Faraz (@shiblifaraz) October 1, 2022
تاہم اب عمران خان کے قائم مقام چیف آف اسٹاف سینیٹر شبلی فراز نے ان کی گھر میں موجودگی کی تصویر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے پوسٹ کی ہے۔
پی ٹی آئی کے رہنماء شبلی فراز نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی کتے کو کھانے کھلاتے ہوئے تصویر پوسٹ کرتے ہوئے لکھاکہ وہ اس وقت کتے کو کھانا کھلا رہے ہیں۔
مزید پڑھیں:چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے وارنٹ گرفتاری جاری
واضح رہے کہ تحریک انصاف کے سربراہ کے وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کے بعد پی ٹی آئی کارکنان کی بڑی تعداد بھی بنی گالہ پہنچ چکی ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








