کراچی کے شہریوں نے پھر ڈکیت پکڑلیے، زبردست پٹائی

تازہ ترین

تازہ ترین

کراچی میں ڈکیتیوں کی بڑھتی وارداتوں پر پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ناکامی سے تنگ شہریوں نے ڈکیتوں سے خود نمٹنا شروع کردیا۔

ناگن چورنگی پر واردات کے بعد فرار ہوتے ڈاکو شہریوں کے ہتھے چڑھ گئے، جس کے بعد انہیں بدترین تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

پولیس موقعے پر پہنچی تو بمشکل زخمی ڈکیتوں کو عوام سے چھڑایا اور موبائل میں ڈال کر روانہ ہوگئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شہری گرفتاری کے بجائے پولیس سے موقع پر ہی ڈکیتوں کو مارنے کی درخواست کر رہے ہیں۔

Related Posts