پاکستان کرکٹ ٹیم نیوزی لینڈ میں کھیلے جانے والی سہ فریقی سیریز میں شرکت کیلئے لاہور سے براستہ دبئی کرائسٹ چرچ روانہ ہوگئی۔
قومی کرکٹ ٹیم کے اسکواڈ میں 16 کھلاڑی اور اسپورٹ اسٹاف کے 13 ارکان شامل ہیں۔
فاسٹ بولر نسیم شاہ نے بھی قومی ٹیم کے اسکواڈ کو ایئرپورٹ پر جوائن کرلیا ہے، قومی اسکواڈ 4 اکتوبر کو کرائسٹ چرچ پہنچے گا۔
Pakistan team departs for the T20I tri-series in New Zealand.#NZvPAK #PAKvBAN pic.twitter.com/xCpAEWOYDA
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) October 2, 2022
سہہ فریقی سیریز میں پاکستان، بنگلا دیش اور میزبان نیوزی لینڈ شامل ہیں، سیریز کا آغاز 7 اکتوبر سے ہوگا۔
سیریز کا فائنل 14 اکتوبر کو کھیلا جائے گا جس کے بعد پاکستان ٹیم 15 اکتوبر کو آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے آسٹریلیا پہنچے گی۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








