قرلطائی انٹرنیشنل فیسٹیول کے ساتویں ایڈیشن میں شرکت کیلئے پاکستان کا دستہ رومانیہ روانہ

تازہ ترین

تازہ ترین

ساتویں ایڈیشن قرلطائی انٹرنیشنل فیسٹیول میں شرکت کیلئے پاکستان کا دستہ رومانیہ روانہ
ساتویں ایڈیشن قرلطائی انٹرنیشنل فیسٹیول میں شرکت کیلئے پاکستان کا دستہ رومانیہ روانہ

قرلطائی انٹرنیشنل فیسٹیول کے ساتویں ایڈیشن میں شرکت کے سلسلے میں پاکستان کا دستہ رومانیہ روانہ ہوگیا۔

قرلطائی انٹرنیشنل فیسٹیول کا ایونٹ 18 ستمبر تک جاری رہے گا، اس ایونٹ میں 40 کے قریب ممالک شرکت کررہے ہیں۔

اس حوالے سے نواب فرقان خان کا کہنا تھا کہ اس ایونٹ میں دیسی کشتی، کبڈی، ماس ریسلنگ کی ٹیمیں شرکت کررہی ہیں جو پاکستان کی ثقافت کی عکاسی اور ہماری مٹی کی پہچان ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

انگلش کپتان معین علی کراچی کے کھانوں کے دیوانے ہوگئے

ٹریڈیشنل سپورٹس اینڈ گیمز پاکستان ایسوسی ایشن کے منشور کے مطابق اس ایونٹ میں شرکت کا مقصد انٹرنیشنل لیول پر ہمارے روایتی کھیلوں کو روشناس کروانے کے ساتھ ہمارے کھلاڑیوں کے لیے انٹرنیشنل لیول کھیلوں کے مواقع میسر کرنا ہے۔

ہم دنیا کو یہ پیغام دینا چاہتے ہیں کہ ہم ایک پرامن قوم ہیں اور بھائی چارہ ہماری ثقافت کی میراث ہے۔

Related Posts