کراچی: پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری ہے، جس کے باعث روپیہ قدرے مستحکم ہونا شروع ہوگیا۔
فاریکس ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج انٹربینک میں ڈالر 1 روپے 75 پیسے سستا ہو کر 226 روپے کا ہوگیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ کئی دنوں سے انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری ہے، 7 روز میں انٹر بینک میں ڈالر 13 روپے سستا ہوچکا ہے۔
وزیر اعظم نے اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹس لے لیا
جمعہ کو دن کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر 1 روپے 18 پیسے سستا ہو کر 228.45 روپے پر آگیا تھا۔ اوپن کرنسی مارکیٹ میں دن کے اختتام پر ڈالر 1 روپے سستا ہوکر 229 روپے کا ہوا تھا۔
ڈالر کی قدر کم ہونے سے پاکستان کے بیرونی قرضوں کے بوجھ میں 1 ہزار ارب روپے کی کمی بھی ہوئی ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








