فوڈ گرین لائسنس کے بغیر گندم کی تجارت کیخلاف سخت ایکشن لیے جانے کا امکان

تازہ ترین

تازہ ترین

گندم اور آٹے کی قیمت
(فوٹو: آن لائن)

پنجاب میں فوڈ گرین لائسنس کے بغیر گندم کی تجارت کرنے والے سٹاکسٹوں اور گندم مافیا کیخلاف رواں ہفتے میں سخت ایکشن لئے جانے کا امکان ہے۔

گندم کے ذخیرہ اندوزوں نے 22 سو روپے من خریدی گئی گندم کے سٹاک کو 35 سو روپے فی من تک کر دیا ہے۔

پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن کے رکن ملک تنویر علوی کے مطابق گندم مافیا 13 سو روپے فی چالیس کلو گرام ناجائز منافع کما کر عوام کے لئے سستے آٹے کی فراہمی میں دیوار بن گیا ہے۔

پنجاب کے صوبائی وزیر خوراک سردار حسنین بہادر دریشک، سیکرٹری فوڈ نادر چٹھہ، ڈائریکٹر فوڈ شوذب سعید نے پورے صوبے میں گندم کے غیر قانونی ذخائر برآمد کرنے کا اصولی فیصلہ کیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق راولپنڈی ڈویژن گندم کی کاشت میں خودکفیل نہیں ہے، جبکہ پورے پنجاب میں جہاں جہاں گندم کا ذخیرہ ہے اُس کی خلاف فوڈ سٹف ایکٹ کے تحت ایکشن لیے جانے کا امکان ہے۔

Related Posts