اسلام آباد: وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے ڈیل کرنا میرا کام ہے، مفتاح اسماعیل کا نہیں۔ ڈیل کرنا آتا ہے، 25 سال سے کر رہا ہوں۔
تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے مفتاح اسماعیل کے بیان پر ردِ عمل دیتے ہوئے کہا کہ مفتاح ہو یا کوئی اور، اسے فکر مند ہونے کی ضرورت نہیں، ان شاء اللہ ملک کو کوئی فرق پڑنے والا نہیں ہے۔
ملک کا کنٹرول کس کے ہاتھ میں ہے، مفتاح اسماعیل نے بتا دیا
خیال رہے کہ اس سے قبل سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ وزیر بننے کے 14روز بعد ہی اسحاق ڈار کی آمد کا چرچا ہوا، مجھے وزارت چلے جانے کا یقین ہوگیا تھا اور آئی ایم ایف کو خدشات تھے۔
سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ آئی ایم ایف کو خدشات تھے کہ رقم مل گئی تو پاکستان لیوی میں اضافہ نہیں کرے گا۔ اس بار تو حکومت نے لیوی نہیں بڑھائی، اب اللہ خیر کرے جس پر اسحاق ڈار کا بیان سامنے آگیا۔
اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کا اور میرا معاملہ ہے، میرے پاس مسئلے کا حل ہے، اگر مفتاح اسماعیل پوچھتے تو میں بتا دیتا کہ معاملے کو حل کرنے کا کیا طریقہ ہے۔ آدھا پاکستان سیلاب میں ڈوبا ہے، عوام پر مزید بوجھ نہیں ڈال سکتے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








