انسدادِ منشیات مہم کے سلسلے میں اے این ایف نے ملک کے مختلف شہروں میں کارروائیاں کرتے ہوئے بھاری مقدار میں ہیروئن برآمد کرکے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
اے این ایف نے پشاور باچہ خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے مسافر کے ٹرالی بیگ سے 3 کلو آئس برآمد کرلی، ملزم بین الاقوامی پرواز کے ذریعے پشاور سے شارجہ جارہا تھا۔
دوسری کارروائی اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کی گئی، جس میں دوحہ جانے والے ملزم کے پیٹ سے 87 عدد ہیروئن بھرے کیپسول برآمد کیے، کیپسولز سے مجموعی طور پر 682 گرام ہیروئین برآمد ہوئی۔
کراچی میں 3 ماہ کی بچی کے باپ فضل کو کیوں قتل کیا گیا؟
دریں اثناء شارجہ جانے والے ایک اور ملزم کے پیٹ سے 58 ہیروئن بھرے کیپسولز برآمد ہوئے، برآمدشدہ ہیروئین مجموعی طور پر 472 گرام نکلی ۔
حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان کے خلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرکے مزید تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔ ملزمان کے قبضے سے منشیات برآمدگی پر کارروائی کی جائے گی۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








