راولپنڈی میں ڈاکوؤں نے گھر کا صفایا کردیا، ملزمان گھر سے 22 تولہ طلائی زیورات لوٹ کر لے گئے۔
یہ تشویشناک واقعہ راولپنڈی کے علاقے تلسہ روڈ لالہ زار میں پیش آیا جہاں پر ڈاکوؤں نے اسلحے کی نوک پر گھر سے 22 تولہ طلائی زیورات لوٹ لیے۔
ذرائع کے مطابق اہلخانہ نے بتایا کہ گھر میں ڈکیتی کی واردات 4 مسلح افراد نے کی، بعدازاں اس واقعے کی فوری اطلاع تھانہ سول لائین پولیس کو دے دی گئی، جس نے موقع واردات پر پہنچ کر واقعے کی تحقیقات شروع کردیں۔
کراچی میں 3 ماہ کی بچی کے باپ فضل کو کیوں قتل کیا گیا؟
دوسری جانب اے این ایف نے پشاور باچہ خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے مسافر کے ٹرالی بیگ سے 3 کلو آئس برآمد کرلی، ملزم بین الاقوامی پرواز کے ذریعے پشاور سے شارجہ جارہا تھا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








