سی پی او راولپنڈی کا اقدام، اختیارات کے ناجائز استعمال پر 3 پولیس افسران برطرف

تازہ ترین

تازہ ترین

سی پی او راولپنڈی کا اقدام، اختیارات کے ناجائز استعمال پر 3 پولیس افسران برطرف
سی پی او راولپنڈی کا اقدام، اختیارات کے ناجائز استعمال پر 3 پولیس افسران برطرف

سی پی او راولپنڈی سیّد شہزاد بخاری نے اختیارات کے ناجائز استعمال کے الزام میں 1 ایس ایچ او سمیت 3 پولیس افسران کو نوکری سے برطرف کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سی پی او راولپنڈی نے جن افسران کو نوکری سے ڈسمس کیا ان میں سابق ایس ایچ او طاہر ریحان، ایس آئی افتخار اور اے ایس آئی شہزاد شامل ہیں۔ شہزاد بخاری کا کہنا ہے کہ شہری کی درخواست پر انکوائری کے بعد برطرفی کا فیصلہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں:

راولپنڈی تھانہ گنجمنڈی کے باہر منشیات فروشی، پولیس خاموش تماشائی

قبل ازیں اختیارات کے ناجائز استعمال اور عدالتی احکامات کی خلاف ورزی پر پولیس افسران کے خلاف پولیس آرڈر 2002 کے تحت مقدمہ بھی درج کیا گیا تھا جس میں دفعہ 506، 452، 149، 148 اور 448 شامل تھیں۔

سی پی او راولپنڈی کا کہنا ہے کہ برطرف کیے گئے افسران نے عدالتی حکم کی خلاف ورزی کرتے ہوئے مقدمہ درج کیا، حقائق اعلیٰ افسران سے چھپائے اور ملزمان کو گرفتار کرکے توہینِ عدالت کے مرتکب ہوئے۔ تمام افسران کے خلاف مقدمہ تھانہ صادق آباد راولپنڈی میں درج کیا گیا تھا۔ 

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں سی پی او راولپنڈی سیّد شہزاد ندیم بخاری نے کہا کہ ایک شہری کی شکایت پر ہم نے تینوں افسران کو برطرف کیا اور مقدمہ بھی درج کیا۔ جو لوگ قبضہ مافیا کی مدد کرتے ہیں، ان کیلئے پولیس میں جگہ نہیں۔

 

Related Posts