چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ آرمی چیف کوئی بھی آجائے مجھے فرق نہیں پڑتا۔
لاہور میں سینئر صحافیوں سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے سربراہ تحریک انصاف نے کہا کہ آرمی چیف کوئی بھی آجائے مجھے فرق نہیں پڑتا مگر آرمی چیف کا تقرر میرٹ پر ہونا چاہیے۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ سائفر کہیں چوری نہیں ہوا، سائفر کی ماسٹر دستاویز دفترخارجہ میں ہوتی ہے، مزید کہا کہ شکر ہے انہوں نے سائفر کو تسلیم تو کیا۔
سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ سائفر کے معاملے پر بنی کمیٹی نے بلایا تو پہلے پوچھوں گا کہ ڈونلڈ لو نے کس کو ہٹانے کا حکم دیا تھا۔
اس سے قبل عمران خان کی زیرِ صدارت لاہور، گوجرانولہ، ساہیوال اور گجرات ڈویژنز کا اجلاس ہوا جس میں تنظی معاملات کا جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں عمران خان نے کہا کہ حقیقی آزادی تحریک کا جلد اعلان کروں گا جو الیکشن سے پہلے آخری کال ہوگی، امپورٹڈ حکومت نے 5 ماہ میں ملکی معیشت کا بیڑا غرق کر دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے 1100 ارب کے کرپشن کے کیسز ختم کرائے ہیں، امپورٹڈ حکومت نے عوام پر مہنگائی کے بم گرائے ہیں، ملک کے موجودہ بحرانوں کا واحد حل عام انتخابات ہیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








