پاکستانی متوقع فلم ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ کی ریلیز بالکل قریب ہے کیونکہ یہ فلم 13 اکتوبر کو ریلیز ہونے والی ہے۔
فلم ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ کے سیٹ کے پیچھے مناظر یہ ہیں:

فلم ایک ایکشن پنجابی فلم ہے جس کی ہدایت کاری بلال لاشاری نےکی ہے اور اسے عمارہ حکمت اور ڈاکٹر اسد جمیل خان نے پروڈیوس کیا ہے۔



‘دی لیجنڈ آف مولا جٹ’ پاکستانی فلمی صنعت کی اب تک کی مہنگی ترین فلم ہے جس کے مکالمے ناصر ادیب نے تحریر کیے ہیں، یہ فلم 1979 کی شہرہ آفاق فلم ’مولاجٹ ’ کا ری میک ہے۔


بلال لاشاری کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم میں ماہرہ خان، حمزہ علی عباسی، حمائمہ ملک اور گوہررشید نے مرکزی کردار ادا کیے ہیں۔

اس فلم کے ٹریلر کو تمام سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر اب تک تقریباََ 60 لاکھ سے زائد افراد دیکھ چکے ہیں اور یہ پاکستانی فلم انڈسٹری میں اب تک سب سے زیادہ دیکھا جانے والا ٹریلر ہے۔



گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








