ممبئی: خواتین کے حوالے سے بھارت کو انتہائی غیر محفوظ ملک سمجھا جاتا ہے اور یہ بات حقائق پر مبنی ہے، بھارت میں ایک افسوسناک واقع کے دوران طالبہ کو اسکول میں مبینہ اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنادیا گیا۔
بھارتی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ بھارتی پولیس نے دہلی کمیشن برائے خواتین میں یہ معاملہ سامنے آنے کے بعد اس کی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت میں 11 سالہ اسکول کی طالبہ کو اس کے سینئر کلاس کے دو طالب علموں نے مبینہ طور پر اسکول کے باتھ روم میں جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا، مذکورہ واقعے کے بعد حکام کی جانب سے اسکول انتظامیہ کی غفلت کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق مذکورہ واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، تاہم اب تک اس حوالے سے کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔
دہلی کمیشن برائے خواتین کی چیئرپرسن کے مطابق نئی دہلی میں سرکاری اسکول کی طالبہ ٹوائلٹ کی جانب جارہی تھی کہ اس دوران اس کی کلاس کے دو لڑکوں نے اس سے دست درازی کی اور باتھ روم میں لے کر جنسی زیادتی کا نشانہ بنادیا۔
دہلی کمیشن برائے خواتین کی چیئر پرسن کا کہنا تھا کہ زیادتی کا شکار ہونے والی لڑکی نے اپنے بیان میں بتایا کہ اس نے لڑکوں سے معافیاں بھی مانگیں مگر انہوں نے اس پر رحم نہیں کیا اور جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔
انہوں نے مزید کہا کہ واقعے پر پردہ ڈالنے پر اسکول انتظامیہ کو بھی قصور ہے،لڑکی نے اساتذہ کو اس بارے میں بتایا لیکن انہوں نے کہا کہ ان لڑکوں کو اسکول سے فارغ کردیا گیا ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








