شاہ عبدالعزیز کمپلیکس برائے غلاف کعبہ نے کہا ہے کہ غلاف کعبہ کی تیاری میں روئی ایک اہم اور ضروری عنصر ہے۔
کمپلیکس کے ڈائریکٹر امجد بن عائض الحازمی کے مطابق غلاف کعبہ کے سنہری ٹکڑوں کی تیاری میں روئی کا استعمال کعبہ کے غلاف میں استعمال ہونے والی آیات مقدسہ کے کڑھائی والے حروف کو نمایاں کرنے کے لیے ان کے درمیان خالی جگہ بھرنے میں استعمال کی جاتی ہے۔

انہوں نے وضاحت کی کہ اس روئی کو کعبہ کے غلاف کے لیے کنگ عبدالعزیز کمپلیکس کےمختلف حصوں میں بُنا جاتا ہے جس میں جدید ترین ٹیکسٹائل مشینوں کا استعمال کرتے ہوئے غلاف کعبہ کے لیے استر کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔ روئی کے استعمال سے غلاف کعبہ کی مضبوطی میں اضافہ ہوتا ہے اور یہ کٹاؤ کےعوامل سے محفوظ رہتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:
آصف علی زرداری کو آخر کیا بیماری لاحق ہے؟
انہوں نے مزید کہا کہ غلاف کعبہ میں استعمال ہونے والی روئی کا وزن 410 کلو گرام ہے اور غلاف کعبہ کا کل وزن 1300 کلو گرام ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








