تحریک انصاف کا ضمنی انتخابات سے قبل بڑے جلسوں کے شیڈول کا اعلان

تازہ ترین

تازہ ترین

تحریک انصاف کا ضمنی انتخابات سے قبل بڑے جلسوں کے شیڈول کا اعلان
تحریک انصاف کا ضمنی انتخابات سے قبل بڑے جلسوں کے شیڈول کا اعلان

لاہور: ضمنی انتخابات سے قبل پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے اپنے بڑے جلسوں کے شیڈول کا اعلان کر دیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر سابق وفاقی وزیر اسد عمر نے لکھا کہ مخالفین الیکشن سے بھاگنے کی کوشش کر رہے ہیں اور چیئر مین پاکستان تحریک انصاف عمران خان میدان میں اُتر رہے ہیں۔

سابق وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ انشاء اللہ ضمنی انتخابات سے قبل چار جلسے ہوں گے، 11 اکتوبر کو ننکانہ صاحب، 12 اکتوبر کو شیخوپورہ کی تحصیل شرقپور میں ہوں گے۔

مزید پڑھیں:آصف علی زرداری کو آخر کیا بیماری لاحق ہے؟

اسد عمر کا مزید کہنا تھا کہ ضمنی انتخابات کے لیے مردان اور ضلع کرم میں 13 اکتوبر کو پی ٹی آئی چیئرمین خطاب کریں گے، آخری جلسہ 14 اکتوبر کو کراچی میں منعقد کیا جائے گا۔

Related Posts