اسلام آباد: وفاقی وزیرِ داخلہ رانا ثناء اللہ نے جعلسازی کا الزام عائد کرتے ہوئے اپنی گرفتاری کیلئے آنے والے محکمے اینٹی کرپشن پنجاب کے خلاف عدالت جانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ؔ
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز اینٹی کرپشن پنجاب کی ٹیم رانا ثناء اللہ کی گرفتاری کیلئے اسلام آباد پہنچی تاہم وفاقی دارالحکومت کی پولیس نے گرفتاری کیلئے تعاون سے انکار کیا۔وزارتِ داخلہ حکام نے عدالت سے حقائق چھپانے کا الزام لگا دیا۔
وزیر اعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا
اینٹی کرپشن پنجاب کو عدالت کی جانب سے بھی سخت ریمارکس کا سامنا کرنا پڑا۔ ترجمان وزارتِ داخلہ کا کہنا ہے کہ 4 سال پرانے مقدمے میں کے ریکارڈ میں جعلسازی کی گئی ہے۔ عدالت سے حقائق چھپا کر وارنٹ گرفتاری حاصل کیے گئے۔
ترجمان وزارتِ داخلہ کا کہنا ہے کہ اینٹی کرپشن پنجاب کی یہ حرکت وفاقی حکومت پر مہم جوئی کی مذموم سازش ہے۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز اینٹی کرپشن پنجاب کی ٹیم کو وفاقی وزیرِ داخلہ رانا ثناء اللہ کی گرفتاری میں کامیابی نہیں ہوئی تھی۔
قبل ازیں راولپنڈی کی عدالت نے وفاقی وزیرِ داخلہ رانا ثناء اللہ کو فوری طور پر گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔جوڈیشل مجسٹریٹ نے وزیرِ داخلہ کے نئے وارنٹس گرفتاری بھی جاری کردئیے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








