کراچی: ملک میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر بڑا اضافہ دیکھنے کو ملا، آج سونے کی فی تولہ قیمت 1800 روپے مزید بڑھ گئی۔
سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 1800 روپے بڑھ کر ایک لاکھ 48 ہزار 100 روپے ہوگئی ہے۔
سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق دس گرام سونے کا بھاؤ 1543 روپے اضافے سے ایک لاکھ 26 ہزار 972 روپے ہے۔
مزید پڑھیں:امریکی ڈالر کی ایک بار پھر اونچی اُڑان، روپے کی پسپائی
جبکہ عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت 8 ڈالر اضافے سے 1676 ڈالر فی اونس ہوگئی ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








