پیپلز پارٹی کے کارکنوں کا اعتزاز احسن کی رکنیت ختم کرنے کا مطالبہ

تازہ ترین

تازہ ترین

پیپلز پارٹی کے کارکنوں کا اعتزاز حسن کی رکنیت ختم کرنے کا مطالبہ
پیپلز پارٹی کے کارکنوں کا اعتزاز حسن کی رکنیت ختم کرنے کا مطالبہ

لاہور: پاکستان پیپلزپارٹی نے بانی رکن اعتزاز احسن کیخلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کرلیا۔

پنجاب کی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی نے پارٹی رکنیت معطل کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے، جس کی سفارشات پارٹی کے سیکرٹری جنرل کو بھجوائی جائے گی۔

اعتزاز احسن کو کمیٹی کی طرف سے شوکاز نوٹس بھی بھجوادیا جائے گا۔

پارٹی کے سینئر رہنما حاجی عزیز الرحمان چن کی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے پیپلز پارٹی سنٹرل پنجاب کے قائم مقام صدر رانا فاروق سعید نے کہا کہ پیپلز پارٹی میں بیٹھ کر عمران خان کا ساتھ دینا ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ جو لوگ پارٹی میں رہ کر اُسے نقصان پہنچانے کی کوشش کررہے ہیں انھیں گھر کا راستہ دکھایا جائے گا، اعتزاز حسن کے اس رویے پر پارٹی کے تمام لوگ ناراض ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

قومی اسمبلی کے 8 اور پنجاب اسمبلی کے 3 حلقوں پر پولنگ کل ہوگی

خیال رہے کہ کچھ روز قبل اعتزاز احسن نے ( ن) لیگ کی قیادت کے خلاف بیان میں کہا تھا کہ کوئی چھ ماہ پہلے تک یہ کہہ سکتا تھا ساری بساط الٹ جائے گی اور عمران خان زمین پر ہوگا اور نواز شریف عرش پر ہوگا۔ جنرل باجوہ نے (ن) لیگ کو مقدمات سے نکالا ہے۔

Related Posts