جو بائیڈن کے پاکستان سے متعلق بیان پر وزارت خارجہ کے سینئر افسر کا ردعمل

تازہ ترین

تازہ ترین

جو بائیڈن کے پاکستان سے متعلق بیان پر وزارت خارجہ کے سینئر افسر کا ردعمل
جو بائیڈن کے پاکستان سے متعلق بیان پر وزارت خارجہ کے سینئر افسر کا ردعمل

اسلام آباد: امریکی صدر جو بائیڈن کے پاکستان سے متعلق ریمارکس پر وزارت خارجہ کے سینئر افسر کا ردعمل سامنے آیا ہے۔

وزارت خارجہ کے سینئر افسر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے یہ سمجھنا مشکل ہے کہ صدر جوبائیڈن نے غیر ضروری ریمارکس کس تناظر میں دیے۔

وزارت خارجہ کے سینئر افسرکا کہنا ہے کہ متعدد امریکی صدور اور امریکی حکومت نے پاکستان کے ایٹمی پروگرام کی سکیورٹی اور کنٹرول کو ہمیشہ مؤثر اور معیاری قرار دیا۔

یہ بھی پڑھیں:

پاکستان دنیا کے خطرناک ترین ملکوں میں سے ایک ہے، جو بائیڈن

واضح رہے کہ امریکی صدر نے ڈیموکریٹک کانگریشنل کیمپین کمیٹی میں خطاب کیا اور روس، چین کا حوالہ دیتے ہوئے پاکستان کو بھی لپیٹ میں لیا۔

امریکی صدر نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا میرا خیال ہے پاکستان خطرناک ترین ممالک میں سے ایک ہے اور پ اکستان کا ایٹمی پروگرام بے قاعدہ ہے، اس بات کا خدشہ ہےکہ اسے کوئی بھی استعمال کرسکتا ہے۔

Related Posts