اسلام آباد: امریکی صدر جو بائیڈن کے پاکستان سے متعلق ریمارکس پر پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام میں فواد چوہدری نے کہا کہ امریکی صدر پاکستان کے بارے میں غیر ذمہ دارانہ بیانات واپس لیں۔
چند دن پہلے سعودی عرب کے بارے میں پرزہ رسائ اور اب پاکستان پر غیر ذمہ دارانہ بیان یوں لگتا ہے صدر بائیڈن امریکی عوام میں گرتی ہوئ ساکھ سے توجہ ہٹانا چاھتا ہے صدر بائیڈن پاکستان کے بارے میں غیر ذمہ دارانہ بیانات فورًُا واپس لے،ہماری موجودہ لیڈرشپ کمزور ہوسکتی ہے لیکن عوام کمزورنہی
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) October 15, 2022
ٹوئٹر پیغام میں فواد چوہدری نے امریکی صدر کے بیان کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ چند دن پہلے سعودی عرب کے بارے میں ہرزہ سرائی اور اب پاکستان پر غیر ذمہ دارانہ بیان۔
جو بائیڈن کے پاکستان سے متعلق بیان پر وزارت خارجہ کے سینئر افسر کا ردعمل
انہوں نے کہا کہ لگتا ہے بائیڈن امریکی عوام میں گرتی ہوئی ساکھ سے توجہ ہٹانا چاہتے ہیں۔امریکی صدر پاکستان کے بارے میں غیر ذمہ دارانہ بیانات واپس لیں۔
پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ ہماری موجودہ لیڈرشپ کمزور ہوسکتی ہے لیکن عوام نہیں۔
واضح رہے کہ امریکی صدر جوبائیڈن نے ایک بیان میں کہا ہے کہ پاکستان کا ایٹمی پروگرام بے ترتیب ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








