انٹرنیشنل کرکٹ کاؤنسل (آئی سی سی) ورلڈ کپ کے افتتاحی میچ میں نمیبیا نے سری لنکا کو 55 رنز سے عبرتناک شکست دے دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سری لنکا نے ٹاس جیت کر نمیبیا کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ نمیبیا نے مقررہ 20 اوورز میں بیٹنگ کرتے ہوئے 7 وکٹس کے نقصان پر 163رنز بنائے اور سری لنکا کو جیتنے کیلئے 164کا ہدف دیا۔
ورلڈ کپ کا آغاز، نمیبیا نے سری لنکا کو 164رنز کا ہدف دے دیا
نمیبیا کی جانب سے دئیے گئے 164 رنز کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے سری لنکن ٹیم مقررہ 20 اوورز بھی کھیل نہ سکی اور 19 اوورز میں 108 رنز پر تمام کھلاڑی پویلین لوٹ گئے۔ نمیبیا نے 55رنز سے فتح اپنے نام کر لی۔
ورلڈ کپ کے ابتدائی میچ میں سری لنکا جیسی مضبوط ٹیم کی نمیبیا کے ہاتھوں شکست کو اپ سیٹ قرار دیا جارہا ہے۔ نمیبیا کے بولرز ڈیوڈ ویزے، برنارڈ اور بین شکونگو نے سری لنکا کے 2،2 بیٹرز کو پویلین کی راہ دکھائی۔
سری لنکا کے دسن شناکا نے سب سے زیادہ 29 رنز بنائے، ان کے بعد بھانوکا راجا پاکسا اور دھننجے ڈی سلوا بالترتیب 20 اور 12 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ سری لنکا وکٹس گرنے کا سلسلہ بیٹنگ کے آغاز سے ہی شروع ہوگیا تھا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








