خواتین کی جسامت پر تنقید اب ختم ہونی چاہئے، صرحا اصغر

تازہ ترین

تازہ ترین

خواتین کی جسامت پر تنقید اب ختم ہونی چاہئے، صرحا اصغر
خواتین کی جسامت پر تنقید اب ختم ہونی چاہئے، صرحا اصغر

کراچی: معروف اداکارہ صرحا اصغر کا کہنا ہے کہ خواتین کی جسامت پر تنقید کا سلسلہ اب ختم ہوجانا چاہیے۔

اداکارہ نے انکشاف کیا کہ وہ نو عمری میں بہت موٹی ہوا کرتی تھیں، سخت ورزش کے ذریعے وزن کم کیا اور ایک قابل ذکر تبدیلی حاصل کی۔

صرحا اصغر کا کہنا تھا کہ جب میں موٹی تھی تو لوگ باڈی شیمنگ کرتے تھے اور میں نے ان ساری چیزوں کا سامنا کیا ہے۔

MOTIVATION: The talented Srha Asghar, and her inspiring weightloss journey

انہوں نے بتایا کہ مجھے یاد ہے کہ میں اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ایک تصویر پوسٹ کی تھی، جس پر ایک لڑکی نے میری چربی اور میرے پیٹ کی طرف اشارہ کیا اور اس پر تنقید کی، میں نے سات سال تک اس کے بارے سوچتی رہی، یہ میرے پاس رہا۔ ٹھیک ہے، ہمیں لوگوں کو جیسے وہ ہیں قبول کرنا چاہئے۔

اداکارہ نے بتایا کہ ہم لوگوں کو ان کی خامیوں کے ساتھ کیوں قبول نہیں کر سکتے؟ ہمیں اپنے بارے میں سوچنا چاہیے، کسی کی جسامت پر تنقید نہیں کرنی چاہئے۔

Related Posts