اسلام آباد:شہر اقتدار میں پی ٹی آئی کے آزادی لانگ مارچ کے کارکنان اور لیڈران کی کال سے قبل ہی تمام داخلی وخارجی راستوں پر چند روزقبل ہی کنٹنیرز لگا دئیے گئے۔
ذرائع کے مطابق پولیس انتظامیہ ودیگر ذیلی اداروں کی جانب سے لانگ مارچ کو روکنے کے لیے پہلے سے تیاریاں کی جارہی ہیں،پولیس کو لانگ مارچ روکنے کی ٹریننگ دی جارہی ہے۔
دوسری جانب پی ٹی آئی کے لانگ مارچ میں آنے والی گاڑیوں وموٹرسائیکل کو روکنے کے لیے لوہے کے چارکونوں والے سمال میڈیم اور لارج سائز کے اوزار تیار کیے گئے ہیں،ذرائع کے مطابق یہ اوزار داخلی وخاری راستوں پر ٹکڑوں میں پھینکے جائیں گے۔تاکہ گاڑیاں وموٹرسائیکل کے ٹائر ٹیوب پنکچر اور بلاسٹ ہوجائیں۔
باوثوق ذرائع سے ملنے والی معلومات کے مطابق جو لوہے والے اوزار تیار کیے گے ہیں ان کو پی ٹی آئی کارکنوں کو مارنے کے لیے بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔ جس سے کارکنان اور لیڈران شدید زخمی ہوسکتے ہیں۔
اس حوالے سے ایک ذمہ دار افسر سے بات کی گئی تو ان کا کہنا تھا کہ ہمیں جو احکامات دئیے جائیں گے۔اس کے مطابق چلنا ہوگا۔لوہے کے جو راڈ تیار کروائے گئے ہیں انتہائی خطرناک ہیں۔ان سے کارکنان اور لیڈران کی جان بھی جاسکتی ہے۔
مزید پڑھیں:ضمنی انتخابات میں بدترین شکست پر نواز شریف سخت برہم، رپورٹ طلب کرلی
ذرائع کا یہ بھی کہناتھاکہ پاکستان میں ایسا ماحول چل رہا ہے جیسے بھارت اور پاکستان کی جنگ ہونے جارہی ہے،پولیس انتظامیہ اس طرح تیاریاں کررہے ہیں جیسے کشمیر فتح کرنے جارہے ہیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








