ضلع کیماڑی پولیس کی کارروائی، بین الصوبائی منشیات اسمگلنگ میں ملوث گروہ گرفتار

تازہ ترین

تازہ ترین

ضلع کیماڑی پولیس کی کارروائی، بین الصوبائی منشیات اسمگلنگ میں ملوث گروہ گرفتار
ضلع کیماڑی پولیس کی کارروائی، بین الصوبائی منشیات اسمگلنگ میں ملوث گروہ گرفتار

کراچی: بین الصوبائی منشیات اسمگلنگ کے گروہ کو ضلع کیماڑی پولیس نے کارروائی کے دوران گرفتار کرلیا۔

ذرائع کے مطابق ضلع کیماڑی، تھانہ موچکو پولیس کی انٹیلیجنس معلومات پر کامیاب کارروائی کی ہے، بلوچستان سے کراچی منشیات اسمگل کرتے ہوئے دو مرد و ایک عورت حب ریور روڈ موچکو سے ساڑھے سات کلو منشیات سمیت گرفتار کرلیا گیا۔

ملزمان کو ایس ایچ او تھانہ موچکو انسپکٹر شاہد چوہدری نے اسٹاف کے ہمراہ خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے گرفتار کیا۔ملزمان رکشہ کے ذریعے حب چوکی بلوچستان سے ساڑھے کلو چرس کراچی منتقل کررہے تھے۔

ملزمان نے پولیس ناکوں پر چیکنگ سے بچنے کے لیے عورت اور بچے کو بھی اپنے ہمراہ رکھا ہوا تھا۔ گرفتار ملزمان کی شناخت 1- عقیل ولد شفیع، 2- نبیل ولد محمد ایوب اور 3- عابدہ زوجہ نبیل کے ناموں سے ہوئی۔

مزید پڑھیں:کراچی میں مسافر بس اور ٹرک کا تصادم، 9 افراد زخمی ہو گئے

ملزمان کے خلاف اینٹی نارکوٹکس ایکٹ کے تحت مقدمہ 425/22 بجرم دفعہ 6/9C درج کرکے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔

Related Posts