پاکستان ریلوے کایکم نومبر سے مزید گاڑیاں بحال کرنے کا عندیہ

تازہ ترین

تازہ ترین

پاکستان ریلوے کایکم نومبر سے مزید گاڑیاں بحال کرنے کا عندیہ
پاکستان ریلوے کایکم نومبر سے مزید گاڑیاں بحال کرنے کا عندیہ

اسلام آباد: پاکستان ریلوے حکام نے یکم نومبر 2022 سے 3 مزید گاڑیاں بحال کرنے کا عندیہ دے دیا ہے۔

ریلوے حکام کے مطابق بحال ہونے والی ٹرین میں کراچی سے راولپنڈی کے درمیان چلنے والی 7اپ 8ڈاؤن تیزگام ایکسپریس،کراچی اور حویلیاں کے درمیان چلنے والی 11آپ 12ڈاؤن ہزارہ ایکسپریس اور کراچی سے ملتان کے درمیان چلنے والی 25آپ 26ڈاؤن بھاؤ دین زکریا ایکسپریس شامل ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان میں حالیہ ہونے والی شدید بارشوں کے باعث سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی تھی، جس کی وجہ سے ملک بھر میں ٹرین سروس معطل کردی گئی تھی۔

مزید پڑھیں:پنجاب، خیبر پختونخوا کو نومبر سے مارچ 2023 تک سی این جی سے محروم کرنیکا فیصلہ

ریلوے انتظامیہ کی جانب سے مرحلہ وار ٹرین سروس کو بحال کیا جارہا ہے، ٹرین سروس بند ہونے کے باعث دیگر ذرائع کے کرایوں میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے۔

Related Posts