اسلام آباد :جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے حکومت سے ڈیل یا مفاہمت کے تاثر کو مسترد کردتے ہوئے کہاہے کہ پرویز الہٰی کے بیان کی پر زور تردید کرتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ مذاکرات کے لیے ہمارے ساتھ بیٹھنے کے بعد ق لیگ کی حکومت کے اتحادی ہونے کی پرانی پوزیشن برقرار نہیں رہی ہے ۔
ا سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی کے انٹرویو کے جواب میں مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ (ق )لیگ کے سینئر رہنما اور پنجاب اسمبلی کے اسپیکر ہمارے موقف سے قائل ہوکر گئے تھے۔