سندھ پولیس میں سب انسپکٹرز کو انسپکٹرز کے عہدوں پر ترقیاں دینے کا فیصلہ

تازہ ترین

تازہ ترین

سندھ پولیس میں سب انسپکٹرز کو انسپکٹرز کے عہدوں پر ترقیاں دینے کا فیصلہ
سندھ پولیس میں سب انسپکٹرز کو انسپکٹرز کے عہدوں پر ترقیاں دینے کا فیصلہ

کراچی: صوبہ سندھ کے تمام سب انسپکٹرز کو انسپکٹرز کے عہدوں پر ترقیاں دینے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

محکمہ داخلہ سندھ کی ہدایت پر عملدرآمد کرتے ہوئے ایڈیشنل آئی جی اسٹیبلشمنٹ سہائی عزیز تالپور نے ایڈیشنل آئی جی کراچی، ڈی آئی جی حیدرآباد، سکھر، میرپورخاص، لاڑکانہ اور شہید بے نظیر آباد کو خط ارسال کردیا۔

خط میں لکھا گیا ہے کہ صوبے بھر کے تمام سب انسپیکٹرز کو انسپیکٹرز کے عہدوں پر ترقیاں دی جائیں گی۔

دوسری جانب خط میں یہ بھی لکھا گیا ہے کہ اینٹی کرپشن ایف آئی اے اور نیب کو تفتیش میں مطلوب سب انسپیکٹرز کو ترقیاں نہیں دی جائیں گی۔

Related Posts