حسن علی کی اہلیہ سمیعہ کی نئی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی

تازہ ترین

تازہ ترین

حسن علی کی اہلیہ سمیعہ کی نئی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی
حسن علی کی اہلیہ سمیعہ کی نئی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی

کراچی: قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی المعروف جنریٹر کی اہلیہ سمیعہ حسن علی کی بیٹی ہیلینا حسن علی کے ساتھ نئی ویڈیو سوشل میڈیا کی زینت بن گئی۔

انسٹاگرام کے ذریعے شیئر کی گئی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سمیعہ اور ان کی بیٹی دبئی میں فیملی ٹائم سے لطف اندوز ہورہے ہیں، دوسری جانب صارفین کی جانب سے ویڈیو کو بہت پسند کیا جارہا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Samiya Hassan Ali (@samyahkhan1604)

واضح رہے کہ قومی کرکٹر نے 2018 میں ایک نجی ایئرلائنر کی ایروناٹیکل انجینئر سمیعہ حسن علی سے دوستوں کے ذریعے ملاقات کی تھی اور بعد میں اپنے گھر والوں سے اس کا ذکر کیا تھا کہ وہ اُن سے شادی کرنا چاہ رہے ہیں، دونوں نے اگلے ہی سال دبئی میں شادی کرلی تھی۔

سمیعہ حسن علی کے انسٹاگرام پر لاکھوں چاہنے والے موجود ہیں، جبکہ وہ اپنے اور خاندانی لمحات کے کلکس اور ویڈیوز شیئر کرنے کے لیے تصویر اور ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم پر جاتی ہیں اور اپنے چاہنے والوں سے خوب تعریفیں سمیٹتی ہیں۔

Related Posts