سی ٹی ڈی کی کارروائی، شاہین فورس کے اہلکار کے قتل میں ملوث ملزم گرفتار

تازہ ترین

تازہ ترین

سی ٹی ڈی کی کارروائی، چینی ڈاکٹر کو ٹارگٹ کرنے کی کوشش ناکام بنادی
سی ٹی ڈی کی کارروائی، چینی ڈاکٹر کو ٹارگٹ کرنے کی کوشش ناکام بنادی

کراچی: کاونٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے کارروائی کرتے ہوئے شاہین فورس کے اہلکار نہال ضیاء الحق کے قتل میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔

سی ٹی ڈی حکام نے میڈیا کو بتاتے ہوئے کہا کہ شاہین فورس کی ایک ٹیم پاک کالونی تھانے کی حدود میں باڑہ بورڈ کے علاقے میں معمول کے گشت پر تھی کہ انہیں اسٹریٹ کرائم کی اطلاع ملی جس میں ڈاکو نقدی اور قیمتی سامان چھین رہے تھے۔

ڈکیتی کے دوران انہوں نے پستول کا بھی استعمال کیا اور فائرنگ کی جس سے شاہین فورس کا اہلکار نہال اور شہری شکیل جاں بحق ہوگئے۔

واقعے کے بعد کاونٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ حرکت میں آگیا اور انہوں نے 24 گھنٹوں کے اندر واردات میں ملوث ایک ملزم کو گرفتار کرلیا جس نے شہری سے 4 لاکھ کی رقم لوٹی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:

کیڈٹ کالج مری میں طالبعلم سے اجتماعی زیادتی کا کیس، 2 ملزمان گرفتار

سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم گلزار علی کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا گیا ہے جبکہ اُس کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

Related Posts