کراچی: ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں تیزی سے ہونے والی کمی کا تسلسل جاری ہے۔ آج بھی سونے کی فی تولہ قیمت میں واقع ہوئی۔
سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ سونے کی فی تولہ قیمت 500 روپے کم ہو کر ایک لاکھ 47 ہزار 400 روپے ہوگئی ہے۔
ملک میں 10 گرام سونے کا بھاؤ 428 روپے کم ہوکر 126372 روپے ہے جبکہ عالمی صرافہ میں سونے کی قدر 14 ڈالر کم ہوکر 1623 ڈالر فی اونس ریکارڈ کی گئی ہے۔
مزید پڑھیں:اسٹاک مارکیٹ میں 76.44 پوائنٹس کی تیزی
دوسری جانب اسٹاک مارکیٹ میں آج کاروبار کے دوران 76.44 پوائنٹس کی تیزی ریکارڈ کی گئی اور 100 انڈیکس 42213.48 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کربند ہوا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








